قومی سائیکلنگ چمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگی

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:04

قومی سائیکلنگ چمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سائیکلنگ چمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور سے واہ کینٹ تک سائیکلنگ ریس 13 فروری‘ دوسرے مرحلے میں ایبٹ آباد سے نتھیا گلی سائیکلنگ ریس 14 فروری جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد سے مری تک قومی سائیکلنگ ریس 15 فروری کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تینوں سائیکلنگ ریس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، فاٹا اور اسلام آباد کے سائیکلنگ سوار شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :