ایوارڈز شو میں کیا جانیوالا ناچ گانا، عجیب وغریب حرکتیں ناپسند ہیں، عامر خان

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:34

ایوارڈز شو میں کیا جانیوالا ناچ گانا، عجیب وغریب حرکتیں ناپسند ہیں، ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ایوارڈز شو میں ناچ گانے، مقبولیت حاصل کرنے کیلئے عجیب وغریب حرکتیں کی جاتی ہیں جو مجھے ناپسند ہیں اس لئے ان میں شرکت نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک صرف دو ایوارڈز میں شرکت کی ہے لیکن میڈیا نے اس بات کا ذکر نہیں کیا وہ صرف اس پر توجہ دیتا ہے کہ میں کسی قسم کے ایوارڈز میں نہیں جاتا، انہوں نے کہا کہ ایسے ایوارڈز میں شرکت کیلئے ضروری ہے کہ انتظامیہ آپ کو دل سے عزت دے اور آپ بھی ان کی دل سے قدر کریں، انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شو میں ناچ گانے اور مقبولیت حاصل کرنے کیلئے عیب وغریب حرکتیں کی جاتی ہیں جو مجھے سخت ناپسند ہیں اس لئے میں ان میں شرکت کرنے سے کتراتا ہوں۔