روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے کی ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے چھاپنے سے باز رہنے کی ہدایت

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:46

روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے کی ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے چھاپنے سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوں سے جاری روایات کی خلاف ورزی ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نگراں ادارے روسکومنیڈزر نے میڈیاکو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوں سے جاری روایات کی خلاف ورزی ہوگی ادارے نے کہاکہ مذہبی بنیاد پر گستاخانہ موادشائع کرنے سے متاثرہ فریق کی توہین ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ایسے افراد یاگروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کوہوا دینے کا باعث بن سکتا ہے اوریہ روسی قوانین کے مطابق قابل سزاجرم ہے۔

(جاری ہے)

نگراں ادارے نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل روس کے میڈیا اور انسداد انتہاپسندی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوگی چنانچہ روس کے نشرو اشاعت کے ادارے ایسے کوئی بھی گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روس نے چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی تھی اور روسی وزیر خارجہ نے پیرس میں یونٹی مارچ میں شرکت بھی کی تھی۔ ادھر روس میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ادارے مفتی کونسل نے فرانس واقعے کی مذمت کے ساتھ کہاکہ کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرنا بھی امن کے لیے یکساں خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :