وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرائے:انضمام الحق

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:50

وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرائے:انضمام الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی جانب سے بھارت کو ہرا کر ٹونا منٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں انضمام الحق کا کرکٹ اکیڈمی ’’امید جواں‘‘ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہنا تھاکہ انکی ٹیم بھارت کو ورلڈ کپ میں نہیں ہرا سکی،وقت آگیا ہے کہ موجودہ ٹیم انکی خواہش پوری کرے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اب آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کی وکٹیں زیادہ خطر ناک نہیں رہیں،قومی ٹیم ایونٹ اپنے نام کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :