پیٹرول بحران ،پی ایس او کو 50 ارب طلب کرنے پر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف 17 ارب روپے وصول ہوئے

پنجا ب میں پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو پا لیا جائے گا،پی ایس او حکام کا دعوی

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:12

پیٹرول بحران ،پی ایس او کو 50 ارب طلب کرنے پر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پنجاب میں جاری پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 50 ارب روپے طلب کرنے پر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف 17 ارب روپے وصول ہوئے ہیں جبکہ پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس و کو وزارت خزانہ کی طرف سے 17 ارب روپے وصول ہوئے ہیں جبکہ پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر پیٹرول کی درآمدی ان لوڈنگ شروع ہو گئی ہے جس سے پنجاب کے پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو پا لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے حکومت سے فوری طور پر 50 ارب روپے طلب کئے تھے جس میں سے صرف 17 ارب روپے وزارت خزانہ کی طرف سے دیئے گئے ہیں۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر پر 200 ارب روپے کے واجبات ہیں جبکہ غیر ملکی سپوٹرز کو 50 ارب روپے ادائیگی کرنا ہے پی ایس او کے مطابق مشرقی وسطیٰ سے 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول سے لوڈ جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جس سے پیٹرول کی ان لوڈنگ شروع ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :