کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں بد زبانوں کو لگام دینے کی تیاری مکمل

کرکٹرز کو افتتاحی میچز سے قبل اخلاقی حدود سے آگاہ کردیا جائے گا

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:23

کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں بد زبانوں کو لگام دینے کی تیاری مکمل

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) عالمی کرکٹ کپ2015ء میں بد زبانوں کو لگام دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور کرکٹرز کو افتتاحی میچز سے قبل اخلاقی حدود سے آگاہ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں بیٹ اور بال کے ساتھ لفظی جنگ بھی شہ سرخیوں کی زینت بننے لگی ہے، ایشز میں کھلاڑیوں کی بد زبانی اور باہمی تکرار کے معاملات منظر عام پرآتے رہے تو دوسری جانب حال ہی میںآ سٹریلیا اور بھارت کے سیریز میں بھی اس نوعیت کے ناخوشگوار واقعات سا منے آئے۔

ورلڈکپ کے منتظمین نے اس طرح کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،آئی سی سی ذرائع کے مطابق بدزبانی اور تلخ جملوں کے تبادلے جیسے واقعات ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے سے میگا ایونٹ کی شہرت داغدار ہوگی،امپائرز اور میچ ریفریز کو بتایا جائے گا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی پلیئر سے رعایت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچز سے قبل ہر ٹیم کوسمجھایا جائے گا کہ ڈٹ کر کھیلنے میں کوئی حرج نہیں لیکن دوسروں کو زچ کرنے یا گالیاں دینے میں فخر کی کوئی بات نہیں ہوتی، غلط رویہ کسی طور پر بھی معقول کہنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ عہدیدار کے مطابق میچ وٴفیشلز کو احساس دلائیں گے کہ وہ کسی بھی پلیئر کے غیر مناسب رویے خاص طور پر بدزبانی یا دھمکی وٴمیز گفتگو کی رپورٹ کریں تو اس پر کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ اس وارننگ کو معمولی بات سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سلو اوور ریٹ کے بعد غیر قانونی بولنگ ایکشن کیخلاف سخت کارروائیاں سامنے آچکی ہیں،گذشتہ ماہ 5ممالک سے تعقلق رکھنے والے 7 کھلاڑی مختلف سزاوٴں کی زد میں آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :