فرانس میں ہونے والی گستاخی کے جواب میں کل انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہوگی

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:26

فرانس میں ہونے والی گستاخی کے جواب میں کل انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) فرانس کے ہفتہ روزہ میں شان رسالت میں کی جانے والی گستاخی کے جواب میں کل اتوار کو المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انٹرنیشنل سیرت کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھا جائے گا ۔المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لمصطفیٰ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”سیرت النبی “ کانفرنس کے موضوع پر اہم سیمینار کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، دہشت گردی کا تدارک اور فرانس یورپ میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کے تدارک سمیت دیگر موضوعات پر علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما اپنے مقالے پیش کرینگے۔ تقریب میں وزیر مملکت پیرامین الحسنات، قائد ملت جعفریہ پا کستان علامہ سید ساجد علی نقوی، پیر محفوظ مشہدی، علامہ امین شہیدی ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب صدر میاں محمد اسلم جامع الکوثر کے مہتمم علامہ انور علی نجفی ،ڈاکٹر طارق فضل چودھری، افغانستان ، ایران اور عراق کے علماء کرام و مندوبین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما خطاب کرینگے۔