فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ‘ یہ بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ‘ ترجمان پاک فوج

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:30

فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ‘ یہ بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ‘ ترجمان ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ‘ یہ بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ‘دہشتگردوں کی فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی بھی ختم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ، ان پر بحث کی بجائے اب آگے چلنے کا وقت ہے اور یہ عدالتیں دونوں ایوانوں کی منظوری سے قائم ہوئی ہیں ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کی اعلی سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں پاکستان کے نکتہ نظر کی تائید کی گئی ہے۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ برطانیہ میں غیر ریاستی عناصر کامعاملہ اْٹھایا ہے اور دہشتگردوں کی مالی مددروکنے کیلئے بھی مدد مانگی ہے ، مغربی ممالک میں پناہ لینے والے چند افراد بلوچستان کے شہریوں کو بہکا رہے ہیں اور دہشتگردی کرارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ممالک ہیں جہاں ریاست مخالف عناصرموجود ہیں،پاکستان مخالف عناصر کو حوالے کیا جائے وہ لوگ یہاں آرام دہ زندگی گزاررہے ہیں اور وہاں لوگوں کو بہکارہے ہیں،دہشتگردوں کی فنڈنگ ختم ہوگی تو دہشتگردی ختم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :