ورلڈکپ مقابلوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازبھارت کے سچن ٹنڈولکرکے پاس

ہفتہ 17 جنوری 2015 15:03

ورلڈکپ مقابلوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازبھارت کے سچن ٹنڈولکرکے پاس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)ورلڈکپ مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کااعزازبھارت کے سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے۔سچن ٹنڈولکروہ واحدبیٹسمین ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں میں2ہزارسے زائدرنزبنانے کااعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے1998ء سے2011ء تک45میچوں کی44اننگزمیں56.95کی اوسط سے 27 چھکوں اور241چوکوں کی مددسے2278رنزبنائے جن میں6سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 152 رنز ہے۔ سچن ٹنڈولکرکے علاوہ کوئی دوسرابیٹسمین ورلڈکپ مقابلوں میں دوہزاررنزبنانے کاسنگِ میل عبورنہ کرسکا۔