اسلام آباد پولیس کا کارنامہ، کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالت کیلئے بھجوادیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 15:05

اسلام آباد پولیس کا کارنامہ، کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالت کیلئے بھجوادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) اسلام آباد پولیس کاکارنامہ کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فوجی عدالتوں میں چلانے کیلئے وزارت داخلہ کو 6 مقدمات بھیجے ہیں ان 6 مقدمات میںا یک کار چوری کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کار غوری ٹاﺅن سے 2013ءمیں چوری ہوئی تھی اور تھانہ کورال میں اس کی ایف آئی آر درج ہے۔ پولیس نے کار چوری کی ایف آئی آر ظاہر کرکے وزارت داخلہ کو بھجوائی ہے۔

متعلقہ عنوان :