جنید خان کے زخمی ہونے سے ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی :وقار یونس

ہفتہ 17 جنوری 2015 15:23

جنید خان کے زخمی ہونے سے ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی :وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ جنید خان کے زخمی ہونے سے ورلڈ کپ کی تیاری متاثر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر جنید خان کے زخمی ہونے سے قومی ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بین الاقوامی اور پریکٹس میچ قومی ٹیم کی تیاریوں میں اہم کر دا ر ادا کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :