قومی کرکٹرز، آفیشلز کا پشاور کا دورہ مکمل، سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت

ہفتہ 17 جنوری 2015 15:56

قومی کرکٹرز، آفیشلز کا پشاور کا دورہ مکمل، سی ایم ایچ میں زخمی بچوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پشاور کا دورہ مکمل کر لیا ، کھلاڑیوں نے سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت کی ، طلباء اور ان کے والدین سے بھی ملے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو شاہد آفریدی ، مصباح الحق ، احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز نے پشاور کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

قومی ہیروز کو سخت سیکیورٹی میں سی ایم ایچ کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی بہادری کو سراہا ۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز نے آرمی پبلک سکول کے بچوں اور ان کے والدین سے بھی ملاقاتیں کی ۔ اس موقع پر قومی پلیئر نے شہدا کے لیے دعا بھی کی ۔ طلباء اور ان کے والدین اپنے ہیروز کو دیکھ کر خوش ہوئے ۔ بچے اور والدین کرکٹرز کے ساتھ تصویریں کھنچواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :