امریکہ اور برطانیہ نے بڑا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:01

امریکہ اور برطانیہ نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) امریکہ اور بر طانیہ نے پاکستان سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم کو ذکی الرحمان لکھوی کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ممبئی حملے میں امریکا، کیوبا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ان دانوں ممالک کے ساتھ پاکستان کا مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ ہے۔ دونوں ممالک کا موقف یہی ہے کہ وہ مجرم کا مقدمہ اپنے ملک میں چلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذارئع کے مطابق ملزم کی حوالگی کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوئی ہے تاہم حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کو کسی بھی ملک کے حوالے نہ کرنے اور اپنے ہی ملک میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مرکزی ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیاتھا لیکن بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اوردوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ملزم کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :