پی سی بی کا آرمی پبلک سکول پشاور کو 75لاکھ کا عطیہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:20

پی سی بی کا آرمی پبلک سکول پشاور کو 75لاکھ کا عطیہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آرمی پبلک سکول کے لیے 75لاکھ روپے کا عطیہ پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا جہاں کھلاڑیوں نے زخمی طلباءاور ان کے والدین سے ملاقات کی اور اس موقع پر پی سی بی کی جانب سے سکول کو 75لاکھ رروپے عطیہ کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ کی جانب سے 75لاکھ کا چیک سکول انتظامیہ کو پیش کر دیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق عطیہ کی جانے والی رقم پی سی بی کو نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے میچ سے حاصل ہوئی تھی جسے آرمی پبلک سکول کے لیے وقف کر دیاگیا۔