ہمارے دامن پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کا کوئی داغ نہیں ہے، سکندرشاہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:30

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ صحابہ  کا باغی اہلسنت والجماعت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ان سازشوں سے آگاہ ہیں مگر ہمارے دامن پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کا کوئی داغ نہیں ہے تحفظ ناموس صحابہ کی قانونی جدوجہد جاری رہے گی ہر امتحان میں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے شانہ بشانہ چلیں گے شہباز شریف اپنی سابقہ تاریخ کو دہرا رہے ہیں سانحہ پشاور میں پیش آیا طلبہ پر فائرنگ کرنے والے لوگوں کو بھی حکومت جانتی ہے لیکن اس کے باوجود اہلسنت والجماعت کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے پنجاب میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست کرے گرفتار اہلسنت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائیورنہ شدید احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی امریکا اور یورپ کی جانب سے مذمت نہ کرنا اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے مجرمانہ ،شرمناک اور مسلمانوں کی دل آزاری حرکت کی ہے یہودیوں کی جانب سے چارلی ایبڈو کی سرپرستی سے عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں اور چارلی ایبڈو جیسے جریدوں کو کام کرنے سے نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا بین المذاہب کے علمبردار چارلی ایبڈو میگزین کے راستے میں رکاوٹ کیوں نہیں ڈال رہے اگر پاکستان میں اقلیتوں کی زرا بھی حق تلفی ہو جائے تو پاکستانی اور بین الاقومی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے توہین رسالت ﷺدنیا کا سب سے بڑا جرم ہے اس پر عالمی اور ملکی میڈیا شام غریباں کا منظر پیش نہیں کر رہا میڈیا توہین رسالت ﷺ کی خبروں کو درست کوریج کرے فرانس میں دہشت گردی کے بعد فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا سڑکوں پر آئی تھی اب مسلہ حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کا ہے ہر ہر امتی کو سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا چاہیئے۔