احمدی عبادت گاہ حملہ کیس:ملزم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت، عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:14

احمدی عبادت گاہ حملہ کیس:ملزم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت، عبداللہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس میں ملزم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت اور ملزم عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

نسداددہشتگردی کی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ملزم معاویہ کو 7 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ ملزم عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید سزا کا حکم دیا ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔ 2010ء میں دہشت گردوں نے لاہورمیں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :