جہانگیر ترین کا خط، اسحاق ڈار نے جواب دیدیا، مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:29

جہانگیر ترین کا خط، اسحاق ڈار نے جواب دیدیا، مذاکرات کا اگلا دور کل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تحریک انصاف کے خط کا جواب ای میل کے ذریعے دیدیا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور جہانگیر ترین کی رہائش پر متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے 2 روز قبل اسحاق ڈار کو خط بھیجا تھا جس کا جواب آج انہوں نے ای میل کے ذریعے دیدیا ہے اور جہانگیر ترین کے گھر آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہیں گے تاہم مذاکرات کے گزشتہ ادوار کے دوران جن 3 نکات پر اختلاف تھا، ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ تحریک انصاف پہلے ہی بہت لچک دکھا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے اور کل (اتوار) کے روز ملاقات کا امکان ہے۔