اوکاڑہ، پوتے نے90سالہ دادا کو منہ میں فائر مار کر قتل کر کے ڈکیتی میں قتل کا ڈرامہ رچا دیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:20

اوکاڑہ، پوتے نے90سالہ دادا کو منہ میں فائر مار کر قتل کر کے ڈکیتی میں ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) اوکاڑہ کے نواح میں پوتے نے90سالہ دادا کو منہ میں فائر مار کر قتل کر کے ڈکیتی میں قتل کا ڈرامہ رچا دیا۔ کی۔ڈی پی او کی فوری کارروائی سے واردات ٹریس آوٴٹ ۔مدعی بننے کا خواہش مند ملزم ملزم نکلا۔پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم نے دادا کے قتل کا اعتراف کر لیا۔۔آلہ قتل برآمد۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ32ون اے ایل کے رہائشی90سالہ محمد شفیع کومنہ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے پوتے صابر حسین نے ڈرامہ رچایا کہ اسکے دادا کو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل راناجائے وقوعہ پر پہنچے۔اور ابتدائی شواہد کی روشنی میں مقدمہ کے مدعی بننے کے خواہش مند صابر حسین کی تفتیش کی تو اس نے ا عتراف کیا کہ خاندانی تنازعہ پر اس نے اپنے دادا کو فائر مار کر قتل کیا ہے۔پولیس نے ملزم صابر حسین سے آلہ قتل بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :