پٹرول کے حصول کیلئے لگی ’لائنوں‘کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے: نثار علی خان

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:21

پٹرول کے حصول کیلئے لگی ’لائنوں‘کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے: نثار علی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے تو پٹرول کے حصول کیلئے عوام کی لمبی قطاریں دیکھ کر شدید شرمندگی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ عوام تیل کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں، کیا یہ حکومت کی غفلت نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو اس پہلے بھی سی این جی کے حصول کیلئے لائنوں میں لگی ہوئی عوام سے شرمندگی محسوس ہوتی تھے اور آج کل پٹرول کیلئے لائیں لگی ہیں اس پر بھی شرمندگی ہے۔