شکارپور سول اسپتال میں غلط آپریشن کے دوران دو خواتیں جانبحق،دو کی حالت تشویشناک ،لیڈی ڈاکٹر فرار

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:25

شکارپور سول اسپتال میں غلط آپریشن کے دوران دو خواتیں جانبحق،دو کی حالت ..

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)شکارپور سول اسپتال میں غلط آپریشن کے دوران دو خواتیں جانبحق ہوگئیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک ،لیڈی ڈاکٹر فرار۔اے ایم ایس ،لیبارٹری ٹیکنیشن اور دیگر عملے پر مقدمہ درج۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

شکارپور سول ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط آپریشن کے دوران دو خواتیں اشرف خاتون زوجہ گل حیدر لہر، آسیہ زوجہ عاشق شیخ،امام خاتوں زوجہ احمد علی عمرانی اورپٹولا زوجہ میر احمد بکھرانی کو ڈلیوری کے لئے سول ہسپتال شکارپور میں منتقل کردیا گیا جس کے بعد گائنی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر نگیہ صدیقی اور دیگر عملے نے خواتیں کو مخالف قسم کی بلڈ لگادی جس کے بعد مسمات آسیہ زوجہ عاشق شیخ اوراشرف خاتون زوجہ گل حیدرموقعے پر تڑپ تڑپ کر جانبحق ہوگئیں جبکہ مسمات امام خاتون اور پٹولا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعے کے بعدلیڈی ڈاکٹر اور ساتھے عملہ فرار ہوگیاجبکہ ورثا نے بلڈ کے سمپل چیک کروائے توگروپ میچ نہیں ہوا انتظامیہ پریشان جس کے بعد صورتحال پر قابوپانے کیلئے پولیس نفری طلب کرلی گئی اے ایم ایس عبدالقدوس سومروکی یقین دہانی پر نعشیں پوسٹ مارٹم بعد ورثا حوالے جبکہ گائنی میں موجود دوسری خواتیں کا آپریشن کرانے سے انکار پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل ہوگئیں جبکہ اطلاع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شوکت میمن نے کہاکہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی رابطہ کرنے پر ڈی سی شکارپور ہادی بخش زرداری نے میڈیا کو بتایاکہ واقعے کے بعد لیڈی ڈاکٹر اور ساتھی عملہ فرار ہوگیا ہے جن کو قانونی گرفت میں لایا جائے گااور واقعے کی میں خود انکوائری کرون گادوسری جانب مسمات آسیہ کے شوہر عاشق شیخ نے نیوفوجداری تھانے پرلیڈی ڈاکٹرنگینہ صدیقی ، لیبارٹری ٹیکنیشن تاج بھٹو سمیت دیگر عملہ پر مقدمہ درج کروالیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ اس واقعے کے بعد سول ہسپتال میں داخل مریض بھی سول ہسپتال چھوڑ کر پرائیوٹ ہسپتالون میں منتقل ہونا شروع ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے