عشق مصطفیﷺ نے بغیر زندگی فضول ہے ،مولانا مقصود احمد طاہری

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:28

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) ممتاز عالم دین مولانا مقصود احمد طاہری نے کہا ہے کہ عشق مصطفیﷺ نے بغیر زندگی فضول ہے اللہ تعالیٰ کی دوستی اس شخص کے دل میں نہیں ہوتی ہے جس کوخلق پر شفقت نہیں ہوتی سب سے زیادہ وہ دل روشن ہے کہ اس میں خلیق نہ ہوسب سے زیادہ وہ دل دیاہ ہے جس میں خالق نہ ہو نماز اور روزہ اچھی چیز ہے لیکن غرور حس دل سے دور کرنا ان کو زیادہ اچھابنا دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و مراقبہ سے جامع مصطفائی مسجد پرانا میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اعلانیہ گناہ پوشیدہ گناہ کی نسبت زیادہ سخت ہے ذکر الہی کثرت عدد سے نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی محبت یہ ہے کہ دنیا کو دوست نہ رکھے اس موقع پر خلیفہ خلیل احمد طاہری نے ذکر قلبی کا وظیفہ دیا اور مراقبہ کرایا اور اجتماعی دعا کرائی اس موقع جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری , جنرل سکیرٹری محمود علی میمن , رضوان مصطفی , فقیر امام الدین , کامران لودھی , آصف طاہری , یونس طاہری اور دیگر بھی موجود تھے آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔