وزیراعظم نوازشریف کا سعودی عرب سے وطن واپسی پر پٹرول قلت کا نوٹس ،

بحران کے ذمہ داران سیکرٹری پٹرولیم سمیت 4 افسران کو معطل ، وزیر پٹرولیم کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی،صوبوں کو بھی پٹرول کی بلیک میں خریدوفروخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:08

وزیراعظم نوازشریف کا سعودی عرب سے وطن واپسی پر پٹرول قلت کا نوٹس ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچنے پر پٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا ، بحران کے ذمہ داران سیکرٹری پٹرولیم سمیت چار افسران کو معطل کردیا جبکہ وزیر پٹرولیم کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف نے سعودی عرب سے لاہور ائرپورٹ پہنچتے ہی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور ملک میں جاری پٹرول کے بحران کا سخت نوٹس لے لیا ، صورتحال کو فوری طورپر بہتر کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔

اجلاس میں ذمہ داران کے حوالے سے وزیراعظم کو بتایا گیا اور وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید ایڈیشنل سیکرٹری نسیم ملک ، ڈی جی آئل محمد اعظم ، ایم ڈی پی ایس او ڈاکٹر احمد جنجوعہ کو معطل کردیا ۔ صوبوں کو بھی پٹرول کی بلیک میں خریدوفروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے افسروں کو معطل کردیا ہے تاہم وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی