تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی آج مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ،

ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور پہلے بھی بہت لچک دکھا چکے، جہانگیر ترین

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:31

تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی آج مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آج ( اتوار کو) مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ہے آج بات چیت کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اتوار کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر جہانگیر ترین نے اتفاق کیا اور امکان ہے کہ آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کادور ہوگا جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور پہلے بھی بہت لچک دکھا چکے ہیں جن میں تین نکات پر اختلاف تھا ان پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔