پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا، امریکی تھینک ٹینک

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:43

پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا، امریکی ..

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائنس اور انٹرنیشنل سکیورٹی کے انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں ڈیوڈالبرائیٹ اور سرینا کلیجار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 15جنوری 2015ء کو لئے گئے ڈیجیٹل گلوب ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیج سے واضح ہورہا ہے کہ خوشاب کے چوتھے ری ایکٹر کی بیرونی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ آپریشنل بھی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جائزہ ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم کے بہت ہی خصوصی امیج کے مشاہدے پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ری ایکٹر کی توسیع سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے بعد پاکستان متعدد چھوٹے ہتھیار تیار کریگا جو اسے بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں معاہدہ ہونگے ملک یورینیم کی افزودگی میں بھی اضافہ کرسکے گا انہوں نے کہا کہ یہ تنصیب حقیقی طور پر بھارتی پانی کی پیداوار کا پلانٹ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت پچاس میگا واٹ تھرمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوریجنل پلانٹ 90 کی دہائی میں آپریشنل ہوا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھاری پانیوں کے دوسرے پیداواری پلانٹ کی تعمیر دو ہزار سے 2002ء کے درمیان کی تیسرا 2006ء اور چوتھا 2011ء میں تعمیر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :