متعدد بار منہ توڑ جواب دینے کے باوجود پاکستان اپنی سمت درست نہیں کررہا،راجناتھ سنگھ،

بھارت پاکستان سے درپیش خطرات سے ڈرنے والا نہیں، ہم دہشتگردی کی ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہیں، انٹرویو

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:43

متعدد بار منہ توڑ جواب دینے کے باوجود پاکستان اپنی سمت درست نہیں کررہا،راجناتھ ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ متعدد بار منہ توڑ جواب دینے کے باوجود پاکستان اپنی سمت درست نہیں کررہا ۔ بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں لارہا تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے درپیش خطرات سے ڈرنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں پاکستانی دہشتگرد گروپ صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت سے قبل ہمارے ملک میں دہشتگردانہ حملے کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے دورے سے قبل ہم ہر ممکن سکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر دخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں کئی دہشتگرد تنظیموں پر پابندیاں لگا چکا ہے تاہم وہ نئے ناموں کے سامنے آئی ہیں اور انہوں نے دہشتگردانہ سرگرمیوں بارے دوبارہ آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی دہشتگردی کنٹرول کرنے کیلئے مزید بہت ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :