وزیراعظم کی ہدایت پر معطل وفاقی سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم کے بھانجے ،حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر نذیر سعید کے حقیقی بھائی نکلے آئے

بیورو کریسی میں تعینات افسران میں یہ وزیراعظم کے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے ہیں، وزیراعظم نے ان سے آگاہی کے باوجود معطل کرنے کے احکامات برقرار رکھے

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:54

وزیراعظم کی ہدایت پر معطل وفاقی سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید وفاقی وزیر ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ذمہ داران میں سے جس وفاقی سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں وہ وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم کے سگے بھانجے اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر نذیر سعید کے حقیقی بھائی ہیں اور بیورو کریسی میں تعینات افسران میں یہ وزیراعظم کے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے عابد سعید پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں فیصل آباد بھی شامل ہے میں ڈپٹی کمشنر ، صوبائی سیکرٹری اور سندھ میں تعینات رہ چکے ہیں ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کو جب لاہور ائرپورٹ ملک بھر میں پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے آگاہ کیا گیا تو انہیں بتایا گیا کہ وفاقی سیکرٹری عابد سعید وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کے بھانجے ہیں اس لئے انہیں معطل کرنے کی بجائے دیگر افسران کومعطل کردیا جائے مگر وزیراعظم نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران میں بھی شامل ہے بے شک میرا عزیز کیوں نہ ہو انہیں اس عہدے پر رہنے کا حق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :