باکسرعامرخان نے ڈیوڈ کیمرون کی سفارش پرامریکی ویزالینے کااعتراف کرلیا

وزیراعظم کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں  فوری معاملے حل کر انے کی ہدایت کی  انٹرویو

اتوار 18 جنوری 2015 11:52

باکسرعامرخان نے ڈیوڈ کیمرون کی سفارش پرامریکی ویزالینے کااعتراف کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ پچھلے برس امریکی ویزا لینے کیلئے انہیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے سفارش کرانا پڑ ی۔

(جاری ہے)

غیرملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ 11 ستمبر حملوں کی برسی کے موقع پر وہ امریکا جارہے تھے اور فلائٹ کی بورڈنگ کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ انکا ویزا مستردکردیا گیا ستمبر میں پیش آئے اس واقعے کے بارے میں عامر خان نے کہا کہ انہوں نے فورا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ٹیلی فون کیا جن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں اور وزیر اعظم کیمرون نے سفارتی سطح پر معاملے کو فوری حل کرادیا۔

عامر خان نے کہا کہ ایسے بااثر تعلقات ہونا اچھی بات ہے اور وہ شکر گزار ہیں کہ باکسنگ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :