بلجیئم میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کر نے کے بعد 15افراد کو گرفتار کرلیاگیا  تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 18 جنوری 2015 12:07

بلجیئم میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کر نے کے بعد 15افراد کو گرفتار ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) بلجیم میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کر نے کے بعد 15افراد کو گرفتار کرلیا  تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا نئی قانون سازی کے تحت دہری شہریت کے حامل دہشتگردوں سے بلجیم کی شہریت چھینی جاسکے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلجیم کے وزیردفاع اسٹیون واندیپت نے کہا کہ فوج کی تعیناتی آسان فیصلہ نہیں تھامگرموجودہ صورتحال میں فوج کی معاونت درکارتھی ادھر وروی ائرکی مسلم کمیونٹی کوصورتحال پرانتہائی تشویش ہے،انکا کہنا ہے کہ انتہاپسندنظریات پھیلانیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم تمام مسلمانوں کوایک ہی نظرسے نہ دیکھاجائے۔

ایک مسلم شہری نے کہاکہ اسلام امن کامذہب ہے اسلام کی تعلیم ہی یہی ہے کہ مسیحیوں اوریہودیوں ہی نہیں سب کیساتھ اچھابرتاؤکیاجائے،دہشتگردوں نے توخود مسلمانوں کوبھی نشانہ بنایاہے ایک اور شہری نے کہاکہ جوکچھ یہاں اورپیرس میں ہوا وہ اسکی مذمت کرتاہے سچامسلمان ایسی حرکت کرہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

وہ بنیادی طور پر کرمنل ہیں جنکے دل پتھرہوچکے۔بلجیم کی مسلم کمیونٹی نے کہا کہ جب نوجوانوں کوانتہاپسندی کا شکارکیاجارہاتھاتو حکومت خاموش تماشائی تھی۔خطرہ سامنے آیاہے توآنکھیں بندکرکے اقدامات کی بجائے صرف دہشتگردوں کونشانہ بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :