حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کسی چیزمیں تیزی سے کام نہیں کر رہی ہے سید خورشید شاہ

مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے والوں کو اب ہر شہر میں احتجاجی کیمپ لگانے چاہئیں  قائدحزب اختلاف کا انٹرویو

اتوار 18 جنوری 2015 12:30

حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کسی چیزمیں تیزی سے کام نہیں کر رہی ہے ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشیداحمد شاہ نے حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کسی چیزمیں تیزی سے کام نہیں کر رہی ہے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف نے کہاکہ حکومت انتخابی وعدوں کے برعکس ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی، گیس کے بحران کے بعد پیٹرول، ڈیزل کی قلت نے عوام کا جینا مشکل کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے والوں کو اب ہر شہر میں احتجاجی کیمپ لگانے چاہئیں۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے۔

متعلقہ عنوان :