پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا

ادائیگیاں نہ ہونے اور ٹینڈر منسوخ ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار رہنے کا امکان ہے معاشی ماہرین

اتوار 18 جنوری 2015 12:31

پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا،معاشی ماہرین کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے اور ٹینڈر منسوخ ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک اور جہاز بائیس جنوری کو کراچی پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

پی ایس او ذرائع کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر 22 جنوری کو لنگر انداز ہونے والا جہاز دسمبر میں کھولے گئے ٹینڈر کی ڈلیوری ہے ۔

پانچ روز میں پہنچنے والی سپلائی ملک کی موجودہ طلب کو محض تین دن پورا کر سکے گی ۔ ادائیگیاں نہ ہونے اور جنوری کے ٹینڈرز منسوخ کئے جانے کے سبب خدشات ہیں کہ پیٹرول کی قلت کا مسئلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا ۔ اس سے پہلے 15 جنوری کو پچاس ہزار ٹن ایندھن لے کر کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :