باغ‘ بیٹے نے بوڑھے والد کی ناک میں دم کر دیا‘والد کا بیٹے سے اظہار لاتعلقی

بیٹے کو قرض لیکر اس کی پسند کی شادی کروائی اب قرض دینے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے میرا بیٹا عبدالقدیم خان چالاک‘ نوسرباز اور شاطر ہے اس کا میرے اور میری دیگر اولاد سے کوئی تعلق نہیں‘راجہ عبدالخالق

اتوار 18 جنوری 2015 12:35

باغ‘ بیٹے نے بوڑھے والد کی ناک میں دم کر دیا‘والد کا بیٹے سے اظہار ..

بیس بگلہ ‘ باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بھٹی شریف کے ایک نوجوان نے اپنے بوڑھے والد کے ناک میں دم کر دیا‘بزرگ والد کی عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل-والد نے افسردہ لہجے میں کہا کہ قرض لیکر اس کی پسند شادی کروائی اب ادھار دینے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے-راجہ عبدالخالق خان بھٹی شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7جنوری کو روزنامہ ایکسپریس اسلام آباد میں میرے بیٹے عبدالقدیم خان کے نام سے چھپنے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں -عبدالقدیم انتہائی چالاک ‘ نوسرباز اور شاطر ہے-2008ء کو بتائے بغیر دوسرے ضلع سے جا کر پسند کا رشتہ کیا تاریخ طے ہونے پر انکار ہو گیا کہ رقم نہیں جس پر میں نے قرض لیکر اس کی شادی کروائی -ادھار کی رقم ابھی بقایا ہے آج وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اب کا میرے اور میری دیگر اولاد سے کوئی تعلق نہیں اس لیے جس کسی نے اس کے لین دین کیا وہ اس کا خود ذمہ دار ہو گالہذا ہر آدمی اس کی حرکات سے ہوشیار رہے-