وزراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کاحکم

اتوار 18 جنوری 2015 12:48

وزراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کاحکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء)وزیراعظم نواز شریف نے پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے اور عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزارت پٹرولیم ،اوگرا اورپی ایس او کیخلاف پٹرول کی مطلوبہ مقدار کا ذخیرہ نہ رکھنے پر کارروائی کا حکم دے دیاہے اور وزیراعظم خود کارروائی کی نگرانی کریں گے۔نواز شریف نے کہاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر عوام ریلیف دیا جائے اور زمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیاہے اور کہاہے کہ جلد از جلد عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔