شیخوپورہ ، مکان کی چھت گرنے سے ماں2 بچو ں سمیت جاں بحق

جا ں بحق ہو نے والے بچو ں کی عمریں 7 اور9سال تھیں

اتوار 18 جنوری 2015 13:11

شیخوپورہ ، مکان کی چھت گرنے سے ماں2 بچو ں سمیت جاں بحق

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)شیخوپورہ کے نواحی گاوں مدوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث ماں اور دو بچے جاں ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق گرنے والی مکان کی چھت بوسیدہ تھی جہاں ایک محنت کش مشتاق نامی شخص کی بیوی اور بچے سو رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 سالہ حسنین،9سالہ رمشا اور 40 سالہ والدہ نازیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ مشتاق اس وقت گھر سے باہر تھا۔اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے تلے سے نکالا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔