خاموش امریکی سفارتکاری‘ بھارت پاکستان سے کشیدگی میں کمی پر آمادہ
امریکا متفق نظرآیاکہ مشرقی سرحدپرکشیدگی سے پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے پرتوجہ مرکوزنہیں رکھ سکتی، سفارتی ذرائع
اتوار 18 جنوری 2015 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) امریکہ کی خاموش سفارت کاری کے نتیجے میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن مذاکرات کی بحالی کاامکان نہیں۔باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ بھارت میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر پائی جانے والی پاک بھارت کشیدگی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے بعد اپنے دورہ پاکستان میں بھی دونوں ہمسایہ جوہری ممالک کے مابین تناؤ پرگفتگو کی۔ پاکستانی حکام نے امریکی وزیرخارجہ کو بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ پاکستان کسی بھی طور پر کشیدگی نہیں چاہتا اور اس کی فورسز صرف اور صرف بھارتی سرحدی فورسز کی جارحیت کا جواب دیتی آرہی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ میں کمی کرے کیونکہ اس کے نتیجے میں علاقے کی امن وسلامتی متاثر ہونے کا احتمال ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ پاکستانی حکام کے اس استدلال سے متفق نظر آئے کہ اپنی مشرقی سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی افواج مغربی سرحد اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز نہیں رکھ سکتیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلیے امریکی وزیرخارجہ کی بھارت پر اثرانداز ہونے کی کوششیں خاصی حد تک کامیاب رہی ہیں اور بھارتی حکام نے اپنے ہمسایہ جوہری ملک کے ساتھ تناؤ کی کیفیت کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایک پاکستانی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا کو پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور یہ تشویش جان کیری نے بھارتی حکام تک پہنچائی تاہم دونوں ممالک کے درمیان امن بات چیت جلد دوبارہ شروع ہونے کا ابھی کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔مزید اہم خبریں
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.