تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات کے بارے میں حکومتی ہدایات

سیکورٹی آلات کی قیمتوں میں 70فیصد سے زائد تک اضافہ ہو گیا بعض سکولوں نے سیکورٹی کے اخراجات بھی مختلف بہانوں سے والدین پر ہی ڈالنا شروع کردیئے

اتوار 18 جنوری 2015 13:39

تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات کے بارے میں حکومتی ہدایات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات کے بارے میں حکومت کی طرف سے ہدایات جاری ہونے کے بعد سیکورٹی آلات کی قیمتوں میں 70فیصد سے زائد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بعض سکولوں نے سیکورٹی انتظامات کے اخراجات بھی مختلف حیلوں بہانوں سے بچوں کے والدین پر ہی ڈالنا شروع کردیئے ہیں جس پر بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے حکومت سے اس کا نوٹس لینے اور کم آمدنی والے سکولوں کو سرکاری اخراجات پر سیکورٹی کی ضروریات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کی جانب سے سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے شہر میں سکیورٹی کے آلات کی قیمتوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ افراد نے خار دار تار، سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس، سرچ گیٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 40 سے70فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کے نوٹس بھی لگے ہوئے ہیں۔