فوجی عدالتوں کا قیام

جے یو آئی (ف)کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء سے صلاح مشورہ

اتوار 18 جنوری 2015 15:02

فوجی عدالتوں کا قیام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی ماہرین نے فوجی عدالتوں کے قیام بارے آرمی ایکٹ میں ترمیم اور 21 ویں ترمیم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں قائد جمعیت کے حکم پر رواں ہفتے کسی بھی روز یہ درخواستیں دائر کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے قانونی مشیرون نے کافی طویل غور و خوض کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام اور 21 ویں ترمیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 39 قانونی نکات مرتب کئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستیں سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :