صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،امن عامہ،سکیورٹی انتظامات

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت5گھنٹے طویل اجلاس،دہشت گردی کچلنے کے بھرپورعزم کا اعادہ

اتوار 18 جنوری 2015 16:04

صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،امن عامہ،سکیورٹی انتظامات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے گئے اقدامات ،صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال ،تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان اورصوبے میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق اجلاس 5گھنٹے سے زائد جاری رہا ۔اجلاس کے دوران موجودہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیاگیااوراس تناظر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے اور امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے ا ہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے دوران دہشت گردی،انتہاپسندی اورفرقہ واریت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کچلنے کے بھرپورعزم کااعادہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور تاریخ نے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے،معاشرے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہرطبقے کو اپنا کردارموٴثر طریقے سے ادا کرنا ہے، متعلقہ اداروں کواپنے فرائض منصبی محنت ، جانفشانی اوردیانتداری سے سرانجام دینا ہیں تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاک کیا جاسکے۔