کنٹینر ڈی چوک پر چھوڑ جاتے تو آج پٹرول کی قلت نہ ہوتی :شیخ رشید

اتوار 18 جنوری 2015 17:26

کنٹینر ڈی چوک پر چھوڑ جاتے تو آج پٹرول کی قلت نہ ہوتی :شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کنٹینر ڈی چوک پر ہی چھوڑ جاتے تو آج پٹرول کا بحران پیدا نہ ہوتا،پٹرول بحران پر وزیر پٹرولیم کو استعفی دینا چاپیے۔

(جاری ہے)

دھرنا کنوینشن سے خطاب کر تے ہو ئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی ملک کو بچا سکتا ہے، حکومت نا اہل ہے اور وہ عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پٹرول کے بحران پر 4 افسروں سے استعفی لینا کافی نہیں ہو گا ،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا بھی استعفی لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :