سندھ حکومت مضبوط ہے خود گرنے والے ہماری حکومت کیا گرائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 18 جنوری 2015 19:03

سندھ حکومت مضبوط ہے خود گرنے والے ہماری حکومت کیا گرائیں گے،وزیراعلیٰ ..

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا سانحہ پشاور پاک فوج اور حکومت کے لئے چیلنج ہے سندھ حکومت مضبوط ہے خود گرنے والے ہماری حکومت کیا گرائیں گے۔

(جاری ہے)

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں ملک میں امن و امان کا مسئلہ درست قیادت موجود نہ ہونے سے ہے۔ سانحہ پشاور پاک فوج اور حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے سندھ ہکومت مضبوط ہے خود گرنے والے ہماری حکومت کیا گرائیں گے۔ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے مخالفین کو ساتھ دینے کی ضرورت ہے مزید مسائل پیدا کرنے کا وقت نہیں۔ تمام جماعتون کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا جب تک ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :