Live Updates

عمران خان کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل چکے ہیں‘ دھرنے سے دھرنا کنونشن تک سفر جھوٹ کی شکست ہے،پرویز رشید،خان صاحب کو ہر بار خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، دہشت گردوں کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا ، بیان

اتوار 18 جنوری 2015 19:27

عمران خان کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل چکے ہیں‘ دھرنے سے دھرنا کنونشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل چکے ہیں‘ دھرنے سے دھرنا کنونشن تک سفر جھوٹ کی شکست ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دھرنا کنونشن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ہر بار خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے‘ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ خان صاحب یہ بھی بتائیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی کیا رہی ہے؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات