Live Updates

2015ء میں رانا ثناء اللہ کو ضرور جیل میں ڈلوائیں گے،عمران خان،عمران خان اسی سال پاگل خانے جائیں گے:رانا ثناء اللہ

اتوار 18 جنوری 2015 19:37

2015ء میں رانا ثناء اللہ کو ضرور جیل میں ڈلوائیں گے،عمران خان،عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے کہنے پر تحریک انصاف کے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں،2015ء میں رانا ثناء اللہ جیل میں ہوں گے۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سرعام گولیاں ماری گئیں لیکن کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں کارکن کو قتل کرنے والا جیل نہیں گیا،رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اب سن لیں2015ء میں وہ جیل میں ضرور ڈلوائیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور وہ اسی سال پاگل خانے جائیں گے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور انہیں پتا نہیں لگ رہا کہ اب کیا بات کر نی چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات