پٹرول بحران کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ، ڈاکٹرمصدق ملک ،پٹرول بحران کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائیگا،ایک دودن میں بحران پرقابوپالیں گے ،ترجمان وزیراعظم

اتوار 18 جنوری 2015 23:33

پٹرول بحران کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ، ڈاکٹرمصدق ملک ،پٹرول بحران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) ترجمان وزیراعظم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ پٹرول بحران کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ،پٹرول بحران کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائیگا،ایک دودن میں بحران پرقابوپالیں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پٹرول بحران کے کلیدی ذمہ داروں کوپہلے ہی معطل کرچکے ہیں ،پٹرول بحران کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزادی جائے گی،آج پنجاب میں پٹرول کی صورتحال پرقابوپالیاجائیگا۔بحران کی وجوہات تلاش کررہے ہیں ،آیاقیمت کم ہونے اورطلب بڑھنے سے بحران بڑھاہے یالاجسٹککی آمدورفت سے کمی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں پٹرول بحران پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،پٹرول بحران کی تحقیقات کاآغازکردیاہے

متعلقہ عنوان :