انٹر نیٹ کیفے میں مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے 32 سالہ تائیوان کا شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

پیر 19 جنوری 2015 11:22

انٹر نیٹ کیفے میں مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے 32 سالہ تائیوان ..

تائی پے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)انٹر نیٹ کیفے میں مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے 32 سالہ تائیوان کا شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تائیوان کے جنوبی جزیرے میں ایک شخص مسلسل تین روز گیم کھیلنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرنے والے شخص کی شاخت ہیش کے نام سے ہوئی ہے ہیش کو کیفے میں ساکن حالت میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ابتدا میں وہاں موجود لوگوں کو لگا کہ ہیش سو رہا ہے لیکن جب اس کا معائنہ کیا گیا تو سانس رکی ہوئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے اس کا عارضہ قلب بند ہو گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ انٹرنیٹ کیفے کے عملے کا کہنا تھا کہ ہیش یہاں روزانہ آتا تھا اور دن بھر یہیں رہتا تھا تاہم تھک کر سر ٹیبل پر رکھ کر ہی سو جاتا تھا اس لئے شروعات میں ہم اندازہ نہیں لگا پائے کہ ہیش سو رہا ہے یا اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کی تائی پے میں ایسا واقع1جنوری کو بھی پیش آیا تھا جب ایک38 سالہ شخص مسلسل پانچ روز ویڈیو گیم کھیلنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔