سری دیوی پر بننے والی فلم میں اکشرا ہاسن سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کریں گی
پیر 19 جنوری 2015 11:39
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) بالی ووڈ کے معروف فلمساز بونی کپور جنہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے حال ہی میں اپنے بیٹے ارجن کپور کی فلم ”تیور“ ریلیز کی ہے اب اپنی پرکشش بیوی سری دیوی کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ارجن کپور کی سوتیلی والدہ اور بونی کپور کی دوسری بیوی اور مشہور اداکارہ سری دیوی سے متعلق بنائی جانیوالی یہ فلم ایک ڈرامہ اورجذباتی کہانی ہے جو ایک سوتیلی ماں اور اس کی سوتیلی بیٹی پر مشتمل ہے۔
فلم میں سوتیلی ماں کا کردار تو خود سری دیوی ہی ادا کریں گی جب کہ سننے میں آیا ہے کہ سوتیلی بیٹی کا کردار اب مشہور اداکار جوڑی کمل ہاسن اور ان کی اہلیہ ساریکا کی چھوٹی بیٹی اکشرا ہاسن ادا کریں گی۔(جاری ہے)
اکشرا ہاسن جو بالی ووڈ میں ڈائریکٹر راہول بلکی کی فلم ”شمیتابھ“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں جس میں بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
دیکھا جائے تو یہ بلکی ہی ہیں جو سری دیوی کو”انگلش ونگلش“ فلم سے دوبارہ فلموں میں واپس لے کر آئے ہیں اور انھوں ہی نے سری دیوی کی اس بائیو پک میں اکشرا ہاسن کو لینے کی سفارش کی تھی۔ایک ذرائع کے مطابق ”بونی کپور نے شمیتابھ فلم کے کچھ حصے دیکھے ہیں اور تبھی وہ اس نئی لڑکی اکشرا کی اداکاری سے متاثر ہوئے اور فیصلہ کیا کہ اکشرا ہی سری دیوی کے ساتھ اسکرین کا حصہ بنیں گی“۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سری دیوی اور اکشرا کے والد لیجنڈری کمل ہاسن نے تامل زبان میں 21 فلمیں کی ہیں اور اسی طرح ہندی میں بھی کئی کلاسک فلمیں دی ہیں۔ اب اکشرا کے ساتھ سینئر اداکارہ سری دیوی فلم ”انگلش ونگلش“ کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.