پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کل لاہور سے براستہ دبئی، برسبین اور کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی

پیر 19 جنوری 2015 11:52

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کل لاہور سے براستہ دبئی، برسبین اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کل منگل کی شب لاہور سے براستہ دبئی، برسبین اور کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ‘ انتظامیہ اور ماہرین نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ڈسپلن ، آئی سی سی اور پی سی بی کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے سختی سے کام لیاجائے ‘ ملک سے بڑھ کر ہمیں کوئی چیز پیاری نہیں ‘ ملک پردھبہ نہیں لگنا چاہیے تفصیلات کے مطابق پیر کو کھلاڑی لاہور میں اکھٹے ہوئے اور وہیں سے ٹیم کل منگل 0 جنوری کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے دبئی جائے گی جہا ں پر ٹیم کا 12 گھنٹے کا قیام ہے اور پھر ٹیم اگلی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں ڈسپلن پر عمل درآمد کیلئے سختی کرنا پڑی یا نرمی کرنا پڑی، ڈسپلن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور کھلاڑیوں کو جیت کیلئے متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔

کوئی ایسا ان فیئر کام نہ ہو جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہو۔ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں واضح بریفنگ دی گئی ہے۔ انہیں علم ہے کہ میل ملاپ میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ضابطہ اخلاق کے اصولوں کے مطابق انہیں بتا دیا گیا کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ کھلاڑی ملک کے سفیرہوتے ہیں شائقین ان کی نقل اور حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مشہور بیورو کریٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو شہریار خان، کپتان مصباح الحق اور کوچز نے کھلاڑیوں کو اس بڑے معرکے سے پہلے یہی پیغام دیا کہ اسپرٹ کے مطابق کھیلیں۔ تن من دھن سے سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔ انسانی زندگی میں نظم وضبط کوئی انہونی بات نہیں ہر ایونٹ کو سنجیدہ لیا جاتا ہے تاہم ورلڈ کپ میں ڈسپلن خصوصی اہمیت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کرے گا اور ٹیم انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرے گا اسے جواب دہی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :