رینٹل پاور پلانٹس پر تنقید کرنے والی ن لیگ کی حکومت خود رینٹل پاور پلانٹس لگانے پر مجبور ہوگئی
ان پلانٹس کے بارے میں پہلے نیپرا منظوری دے گی اور ان کا از سر نو ٹیرف متعین کیا جائیگا، ذرائع
پیر 19 جنوری 2015 12:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں رینٹل پاور پلانٹس پر تنقید کرنے والی ن لیگ کی حکومت انہی رینٹل پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی طرف سے گزشتہ سال مارچ میں بھیجی جانے والی سمری کواقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے منظور کیا جس کے مطابق ایسے پاور پلانٹس جو نیب یا نیپرا سے کلیئر ہوں گے اور وہ کسی بھی طور متنازع نہیں ہوں گے انھیں نئے ٹیرف کے ساتھ منظور کیا جائے گا، وفاقی سیکرٹری وزارت پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کے باوجود ابھی تک نیپرا سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
ان پلانٹس کے بارے میں پہلے نیپرا منظوری دے گی اور ان کا از سر نو ٹیرف متعین کیاجائے گا جس کے بعد یہ معاملہ وزارت پانی و بجلی کے سامنے لایا جائے گا۔(جاری ہے)
جن پلانٹس کی مشینری پہلے سے پڑی ہے اور وہ نیب یا نیپرا سے کلیئر ہوگئے ہیں تو ایسے پلانٹس کوجلد از جلد این او سی دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کام شروع کرسکیں، ہم کسی مخصوص پلانٹ یا کمپنی کو منظوری نہیں دیں گے بلکہ جو بھی مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہو گا اسے ٹیرف دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کی طرف سے رینٹل پاور پلانٹس کے خلاف دائر پٹیشن پراس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے30مارچ2012ء کو رینٹل پاور پلانٹس کوغیرقانونی قرار دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.