پی سی بی نے سعید اجمل کے لئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک ماہر کی خدمات حاصل کرلیں

پیر 19 جنوری 2015 12:53

پی سی بی نے سعید اجمل کے لئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک باؤلنگ ایکشن سے دوچار سعید اجمل کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک کے ماہر کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی پابندی کی زد میںآ نے والے آف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن کی درستگی میں مدد کے لیے مذکورہ ماہرکوبھاری معاوضہ ادا کرے گا، سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کے لیے بدھ کی شب بھارت کے شہر چنائی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں ان کا ٹیسٹ 24 جنوری کو شیڈول ہے، ثقلین مشتاق بھی سعید اجمل کے ہمراہ بھارت جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو مکینک ماہر انگلینڈ سے براہ راست بھارت پہنچ کر سرکاری ٹیسٹ سے قبل سعید اجمل کے ایکشن کوکلیئرکرانے میں معاونت کریں گے،قبل ازیں انگلینڈ کی نجی لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں سعید اجمل کو کامیابی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :