سانگھڑمیں شہریوں کو پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی شروع

پیر 19 جنوری 2015 12:54

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پانی کی وارہ بندی کے باوجود ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ہدایت پر شہریوں کو پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی‘ شہریوں نے CMO کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف میونسپل افسر سانگھڑ سید محمود مصطفی زیدی نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی کی وارہ بندی کے باوجود ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک کی خصوصی ہدایتوں پر شہریوں کو پینے کا پانی وافر مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات پیش نہ آسکیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سیاسی‘ سماجی تنظیموں اور شہریوں نے صفائی ستھرائی کی سہولیات اور پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی پر ڈپٹی کمشنر اور چیف میونسپل افسر کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :