لاہور ہائیکورٹ نے منہ بولی بیٹی حقیقی ماں باپ کے حوالے کر دی،بچی کی جدائی پر منہ بولی ماں نے رو رو کر برا حال کر لیا،ت

پیر 19 جنوری 2015 13:01

لاہور ہائیکورٹ نے منہ بولی بیٹی حقیقی ماں باپ کے حوالے کر دی،بچی کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) اولاد کی کمی سے مجبور رضیہ عرفان نے اپنی سگی بہن سلطانہ کنول کی پیدا ہونے والی چھ دن کی بیٹی آمنہ کو گود لے لیا۔رضیہ عرفان اور اسکے خاوند نے آمنہ کو تین سال تک ماں باپ بن کر پالا۔

(جاری ہے)

پھر ایک دن دونوں خاندانوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا بات تھانے تک جا پہنچی اورآمنہ کے حقیقی باپ اسرار حسین نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کر دیا. منہ بولے ماں باپ نے بچی واپس کرنے سے انکار کیا تو بچی کے حقیقی والدین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔

عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سن کر تین سالی آمنہ کو حقیقی ماں باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تو آمنہ نامی بچی اور اسکی منہ بولی ماں بلک بلک کر رو دیے۔ فراق و وصال کے لمحات اور جذباتی مناظر نے عدالتی احاطے میں موجود ہر کسی کو اداس کر دیا۔

متعلقہ عنوان :