پانچ فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں‘ شفقت چیمہ

پیر 19 جنوری 2015 13:55

پانچ فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں‘ شفقت چیمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ فلم میں مشکل کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اس وقت پانچ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دنوں حمزہ عباسی کی فلم ”کمبخت“ کے علاوہ دیگر پانچ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیج اور ٹی وی پر بھی فن کا مظاہرہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ مشکل کردار کرنا میرے لئے ایک چیلنج ہوتا ہے اور اس کو بخوبی ادا کرتا ہوں۔